ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سہارنپور: چلکانہ میں کل کسانوں کی پنچایت، پرینکا گاندھی کی شرکت متوقع

سہارنپور: چلکانہ میں کل کسانوں کی پنچایت، پرینکا گاندھی کی شرکت متوقع

Tue, 09 Feb 2021 22:59:44    S.O. News Service

نئی دہلی ، 9فروری (ایس او نیوز؍ایجنسی) یوپی کے سہارنپور ضلع میں کل کسانوں کی پنچایت ہونے جا رہی ہے۔ چلکانا میں ہونے والی اس پنچایت میں کانگریس کی لیڈر پرینکا گاندھی بھی شرکت کریں گی۔ چلکانا میں اس تقریب کے لئے تیاریاں جاری ہیں۔

ذرائع کے مطابق پرینکا گاندھی کل دوپہر 12 بجے چلکانا میں پہنچیں گی اور جلسہ عام سے خطاب کریں گی۔جب کہ زرعی قوانین کو واپس لینے کے مطالبہ پر منگل کے روز کروکشیتر میںکسانوں نے مہاپنچایت کی۔ پہووا حلقہ کے گمتھلا گڑھو گاؤ ں کی اناج منڈی میں ہونے والی اس مہاپنچایت میں کروکشیتر اور کیتھل سمیت آس پاس کے اضلاع اور یو پی سے بڑی تعداد میں کسانوں نے شرکت کی۔ راکیش ٹکیت بھی یہاں پہنچے ہیں ، اور جلسہ عام سے خطاب کیا ۔ جب کہ زرعی قوانین کے خلاف دہلی کی سرحدوں پر چل رہی کسانوں کی تحریک آج 76 ویں روز میں داخل ہو گئی ہے۔ سنگھو، ٹیکری اور غازی پور بارڈر سمیت کچھ چھوٹے چھوٹے بارڈروں کے بند ہونے کے پیش نظر دہلی پولیس کی جانب سے سفری ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ ان راستوں پر جانے والے مسافروں سے متبادل راستہ اختیار کرنے کو کہا گیا ہے۔


Share: